بھٹکل:2/ جولائی (ایس او نیوز) آزاد نگر فرسٹ کراس کی شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے گھر جانے کی بات کہتے ہوئے میکے سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئی ہے۔ جس کے تعلق سے بھٹکل پولس تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کی گئی ہے۔
پولس تھانے میں درج شکایت کے مطابق گم شدہ عورت کی شناخت فاطمہ نیہا (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 23 جون کی شام 30-4بجےقاضیا اسٹریٹ کے اپنے میکے سے نکلتے ہوئے نیہا نے کہا تھا کہ وہ آزاد نگر فرسٹ کراس میں واقع اپنے شوہر کے گھر جارہی ہے۔ لیکن گھر سے نکلنے کے بعد ابھی تک اپنے شوہر کے گھر نہیں پہنچی ہے اور نہ اپنے میکے واپس لوٹی ہے۔ محمد شریف نامی شخص نے بھٹکل پولس تھانے میں فاطمہ کے لاپتہ ہونے کو لے کر شکایت درج کی ہے اور پولس اس تعلق سے چھان بین میں جُٹ گئی ہے۔